چوپڑہٹہ تا سرائے سدھو روڈ ادھورا، ٹھیکیدار فرار

چوپڑہٹہ تا سرائے سدھو روڈ ادھورا، ٹھیکیدار فرار

چوپڑہٹہ ( نمائندہ دنیا )چوپڑہٹہ سے سرائے سدھو تک نیا بننے والا روڈ ادھورا، ٹھیکیدار فرار،نا مکمل روڈ پر روڑا وغیرہ پڑا ہے ،عوام ذلیل و خوار،گاڑیاں کھٹارہ ہو کر رہ گئیں۔۔۔

روڈ کی تعمیر مکمل کی جائے ،اہلیان علاقہ۔تفصیل کے مطابق چوپڑہٹہ سے سرائے سدھو روڈ کی تعمیر کا آغاز ہوا ٹھیکیدار نے روڈ پر روڑا وغیرہ ڈال دیا اور بعد میں فرار ہو گیا اب وہاں سے گزرنے والی عوام ذلیل و خوار ہو رہی ہے گاڑیاں بھی کھٹارہ ہو کر رہ گئیں ہیں،متعدد بار عوام نے اعلیٰ حکام کو شکایت بھی کی لیکن کوئی عمل درآمد نہ ہوا،ذرائع کے مطابق بدلتی ہوئی حکومتی صورتحال کے پیش نظر روڈ کی تعمیر کے جاری ہونے والا مزید فنڈز بند ہو گیا جس کی وجہ سے ٹھیکیدار نے راہ فرار اختیار کیا،اہلیان علاقہ نے میڈیا کو بتایا کہ نامکمل روڈ کی وجہ سے بہت پریشان ہیں اکثر و اوقات روڈ پر پڑا ہوا روڑے مسافروں کو لگتے ہیں۔ادھورے روڈ پر متعدد حادثات بھی ہو چکے ہیں،نامکمل روڈ سے اٹھنے والی گردو غبار سے مقامی عوام دمہ و دیگر امراض میں مبتلا ہو رہی ہیں،کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور نامکمل روڈ کی جلد از جلد تعمیر کی جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں