پولنگ ڈے پر لڑائی،مقدمہ سے دہشتگردی کی دفعات ختم

پولنگ ڈے پر لڑائی،مقدمہ  سے دہشتگردی کی دفعات ختم

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے پولنگ ڈے پر2گروپوں میں پولنگ سٹیشن کے باہر لڑائی اور فائرنگ کے مقدمہ میں لگائی گئی دہشت گردی کی دفعات کوختم کردیا۔۔۔

مسلم لیگ ن کے حلقہ پی پی276 سے رنر اپ رہنے والے امیدوارامجدپرویز چانڈیہ کے بھائیوں نعیم عباس چانڈیہ، مظہر چانڈیہ سمیت 17 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔ پولنگ سٹیشن چک نمبر600ٹی ڈی اے کے سامنے 2 گروپوں کے مسلح تصادم کے نتیجہ میں کئی افراد کے زخمی ہونے پر پولیس تھانہ صدرچوک سرور شہید نے مقدمہ درج کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں