وزیر اعلیٰ مریم نواز کو بہت زیادہ محنت کی ضرورت، سروے

وزیر اعلیٰ مریم نواز کو بہت زیادہ محنت کی ضرورت، سروے

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہو گی ۔۔۔

ہمارے ماضی کے حکمرانوں نے لاکھوں خاندانوں کو جیتے جی مار ڈالا غریبوں کے ٹھنڈے چولہوں نے ان کے بچوں کے چہروں کی رونقیں چھین لیں ،عوامی سروے میں لوگوں کی دہائیاں۔تفصیل کے مطابق اس وقت ملک میں کروڑوں افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں ،پنجاب کے عوام کی نظریں اب نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پر لگیں ہیں کہ وہ غریب کو ریلیف دیں گی ،عوام کے پانچ سال انتہائی مشکل میں گزارے ہیں ،ماضی کے شہنشاہوں نے ایسے افراد کو بالکل نظر انداز کر دیا جو غربت مہنگائی بے روزگاری میں مبتلا تھے ،لاکھوں خاندان کے چولہے کئی کئی روز ٹھنڈے رہتے ہیں ،ان کے بچے سکولوں سے باہر ہیں۔عوامی حلقوں شیخ عمران خان ،محمد ہاشم ،علی عارف ،حسین ساجد ، واجد محمود ،خالد زبیر ودیگر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو ان خاندانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد کرنے کی اشد ضرورت ہے ،انہیں باعزت روزگار مہیا کیا جائے تاکہ وہ بھی اپنے بچوں کی تعلیم وصحت جیسی بنیادی ضروریات وسہولیات احسن طریقے سے مہیا کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں