رمضان میں مفت راشن دہلیز پر فراہم کیا جائیگا، عبدالرؤف

رمضان میں مفت راشن دہلیز پر فراہم کیا جائیگا، عبدالرؤف

لودھراں (سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر لودھراں عبدالرؤف مہر نے کہا ہے کہ امسال رمضان المبارک کے دوران مستحقین کو مفت راشن ان کی دہلیز پر ہی فراہم کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ ضلع لودھراں کے 1 لاکھ 36 ہزار 840 مستحق افراد کو راشن انکی دہلیز پر فراہم کیا جائے گا تاکہ ایک تو انکی عزت نفس مجروح نہ ہو اور دوسرے انہیں روزے کے ساتھ قطاروں میں کھڑے ہونے کی زحمت نہ اٹھانی پڑے ۔ ڈپٹی کمشنر کا رمضان پیکیج کے حوالے سے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہ رمضان پیکیج کی تقسیم کے عمل کی وہ خود نگرانی کریں گے ، پی ڈی ایم اے گفٹ ہیمپرز بناکر راشن فراہم کیا جائے گا، مستحقین کا ڈیٹا بھی حکومت پنجاب فراہم کرے گی ، ہر گفٹ بیگ آٹا ، چینی ، گھی ،چائے کی پتی، بیسن اور دالوں پر مشتمل ہوگا جس کا وزن تقریباً 18 کلو ہوگا ۔ مستحق فرد کو اس کے موبائل فون نمبر پر ایک میسج موصول ہوگا جس کی تفصیل ضلعی انتظامیہ کو بھی موصول ہو جائے گی ، راشن کی تقسیم میں مقامی زکوٰۃ کمیٹیوں ، اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کی مقامی کمیٹیوں، سماجی کارکنوں، نمبرداروں اور پٹواریوں سمیت دیگر ریونیو عملہ کہ خدمات حاصل کی جائیں ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں قائم ماڈل بازاروں کے علاوہ ہرتحصیل میں بھی ایک مصروف بازار میں اشیاء خورونوش کے لیے خصوصی سٹالز قائم کیے جائیں گے جہاں ماہ صیام کے دوران صارفین کو عام بازار سے بارعایت اشیائے خورونوش دستیاب ہوں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں