سکولوں میں متعدی امراض کا خطرہ،اقدامات کا حکم

سکولوں  میں  متعدی  امراض  کا  خطرہ،اقدامات کا  حکم

ملتان(خصوصی رپورٹر) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں متعدی اوروائرس والے امراض کے پھیلنے کا خدشہ،فوکل پرسن تعینات ، اقدامات کرنے کاحکم جاری کردیاگیا تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے پنجاب بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کیا کہ ۔۔۔

موسم کے اچانک اتار چڑھاو کے باعث ماحول کی صورتحال کافی خراب اور صحت کے لئے نقصان دہ ہے یہ صورتحال فوری طورپر مانیٹرنگ اور پیشگی اقدامات کا تقاضہ کرتی ہے تاکہ کسی بھی متعدی بیماری کے پھیلائو کوفوری طورپر روکا جاسکے ، یہ موسم ڈینگی اور ملیر یا پھیلنے کے لئے بھی سازگار ہے اس لئے ہدایت کی جاتی ہے کہ فوری طور پر سکولوں میں اینٹی ڈینگی اقدامات کئے جائیں اور فوکل پرسن تعینات کئے جائیں اور ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جس کی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے میں آسانی ہوملیریا ، ڈینگی اور وائرس سے پھیلنے والی بیماریوں کو روکنے کے لئے اقدامات کوسنجیدگی سے مکمل کرکے رپورٹ ارسال کی جائے ۔رپورٹ ملنے کے بعد بیماریوں کی روک تھام کے اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں