کہروڑ پکا میں وارداتیں معمول،لاکھوں کے بکرے چوری

کہروڑ پکا میں وارداتیں معمول،لاکھوں کے بکرے چوری

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا ،پولیس بڑھتی وارداتوں پر کنٹرول کرنے پر ناکام۔۔

 ،اہل علاقہ کا پولیس کے خلاف احتجاج، آ ئے روز کہیں ڈکیتی اور کہیں پر چوری کی وارداتوں کا معمول بن گیا ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ رات بستی گنگے والا بستی ملوانے بستی لٹکن والا پر چوروں نے لاکھوں روپے کے قیمتی بکرے چرا لیے ،بستی ملوانے پر چند روز قبل چوروں نے 10 قیمتی بکرے چرائے ہیں، ایف آئی آر درج ہے ،بڑھتی وارداتوں کی وجہ سے علاقے میں خوف ہراس پھیلا ہوا ہے ۔ بڑھتی وارداتوں پر محمد عبید، محمد عثمان ،محمد لقمان، عبدالغفور،محمد فاروق،غلام یاسین،محمد صہیب محمد اقبال،محمد رمضان،عبدالرؤف محمد طبیب،محمد طاہر، محمد ضیاء محمد مزمل،محمد معاویہ کیساتھ اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں