شہری دفاع :مثبت رویے اجاگر کرنا ہونگے ، رانا طارق

شہری دفاع :مثبت رویے اجاگر کرنا ہونگے ، رانا طارق

ملتان ( لیڈی رپورٹر ) یکم مارچ عالمی یومِ شہری دفاع کے حوالہ سے سول ڈیفنس ہیڈکوارٹرمیں تنظیم شہری دفاع کے۔۔

 رضاکاروں اور سول سوسائٹی کے عہدیداروں کے ہمراہ منعقدہ آگاہی واک کے دوران خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع راناطارق وحید اور سول ڈیفنس آفیسرفاطمہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا جدید ٹیکنالوجی کے دور حاضرمیں شہری دفاع کی تربیت اور معاشرے کی شعوری آگاہی اہمیت کی حامل ہے وطن عزیز کو ہرلحاظ سے مستحکم بنانے کیلئے ضروری ہے شہری دفاع کی اہمیت اور تربیت بارے سوشل میڈیا پر مثبت رویو ں کے فروغ بارے اپنا اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ تنظیم شہری دفاع کے رضاکاروں کی جدید طرز پر تربیت اور شہریوں کو سول ڈیفنس آرگنائزیشن کا حصہ بنانے کے لیے شعورو آگاہی مہم کا آغاز کیا جارہاہے ۔واک ریلی کے دوران چیف انسٹرکٹرزفہیم امداد، عبدالقدیر، بم ڈسپوزل سکواڈ کے کمانڈرشیخ محمد امین، عمران مظہر، گروپ وارڈنزعضنفر ملک، خواجہ دلشاد احمد، معروف شاعر کیف صحرائی، اجمل رونگھا نے بھی خطاب کیا واک ریلی سول ڈیفنس ہیڈکوارٹرسے آغاز اور ریلوے روڈپراختتام کیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں