رمضان المبارک کی آمد، خصوصی صفائی آپریشن شروع

رمضان المبارک کی آمد، خصوصی صفائی آپریشن شروع

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے مقامی حکومتوں کو رمضان المبارک کے سلسلے میں خصو صی صفائی آپریشن شروع کرنے کا ٹاسک دیدیا۔

اس سلسلہ میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خانیوال عزوبا عظیم نے عبادت گاہوں،مساجد اور بازاروں میں بھرپور صفائی کا پلان تشکیل دیکر خصوصی صفائی سکواڈ تشکیل دے کر کام شروع کرادیا ہے ۔ بھاری مشینری کے ذریعے کوڑا کرکٹ اور ملبہ کو صاف کیا جا رہا ہے ۔ عزوبا عظیم کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس کے پیش نظر عبادت گاہوں کے اطراف کو مکمل صاف کیا جائے گا،بارشوں کی پیش گوئی کے مدنظر بھی الرٹ ہیں ،عملہ صفائی کی سو فی صد حاضری کا پابند کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں