پولیس مقابلہ،زیر حراست ڈاکو زخمی

پولیس مقابلہ،زیر حراست ڈاکو زخمی

میلسی (نامہ نگار )مبینہ پولیس مقابلہ،ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ڈکیت شدید زخمی ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ تھانہ لڈن پولیس ڈکیتی و راہزنی جیسے سنگینا مقدمات کے ریکارڈ یافتہ گرفتار وقاص نامی ڈاکو کوگزشتہ شب برآمدگی کیلئے کرم پور کے علاقے لائی جہاں 4 نامعلوم مسلح ملزموں نے زیر حراست ملزم کو چھڑانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس سے وقاص ڈکیت شدید زخمی ہوگیا۔،جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہوگئے ۔پولیس نے زخمی ڈاکوکوہسپتال منتقل کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں