پروفیسر غفاری آرائیں ادبی تاج ایوارڈ و گولڈ میڈل کے لیے نامزد

پروفیسر غفاری آرائیں ادبی تاج  ایوارڈ و گولڈ میڈل کے لیے نامزد

وہاڑی(نمائندہ دنیا )وہاڑی کے رہائشی پروفیسر غفاری ارائیں ادبی تاج ایوارڈ و گولڈ میڈل کے لیے نامزد ،ادبی،سوشل،دینی تعلیمات، قرآن پاک کو انگریزی اور ۔۔

اردو زبان کی متعدد جلدیں شائع کرانے پر ایوارڈ سے نوازا جائے گا ،اس کے ساتھ ساتھ شمشی ادبی ایوارڈ ،شیر ربانی ایوارڈ ،رائے احمد خان کھرل شہید ایوارڈ ،لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دئیے جائیں گے ،یہ ایوارڈ بھیل انٹرنیشنل لائبریری ننکانہ صاحب کے سرپرست اعلیٰ زاہد اقبال بھیل کی جانب سے دئیے جارہے ہیں۔

 ،اس لائبریری کے سرپرست اعلیٰ زاہد اقبال بھیل نے پچھلے سال پروفیسر چودھری عبدا لغفور غفاری آرائیں کو لائف ایچیومنٹ ،رائے احمد خان کھرل کوشہید ایوارڈ شیر ربانی ایوارڈ سے نوازا تھا۔یہ ایوارڈ تراجم قرآن مجید اردو وانگریزی زبانوں میں دی لاسٹ ہولی پرافٹ حضرت محمدؐ ، حضرت ابوبکر صدیق ؓ، حضرت عمر فاروق ؓ، حضرت عثمان غنی ، حضرت علی ہائی فلائرو دیگر کتب شائع کرنے پر مل رہے ہیں۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں