ڈی سی کوٹ ادو کی ریونیو خدمت کھلی کچہری، موقع پر احکامات

ڈی سی کوٹ ادو کی ریونیو خدمت کھلی کچہری، موقع پر احکامات

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری نے محکمہ ریونیو سے متعلقہ ماہانہ عوامی مسائل اور۔۔

 شکایات کے ازالے کیلئے تحصیل کمپلیکس میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کاانعقادکیا اور عوامی مسائل اور شکایات کے ازالہ کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈاورمحکموں کے سربراہان سمیت محکمہ ریونیو اور اراضی ریکارڈ سنٹر کے افسروں و عملہ سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریونیورریکارڈ کی درستگی،فردانتقالات،رجسٹری ڈومیسائل و دیگر مسائل کے حل کیلئے علاقہ مکینوں نے اپنے مسائل کے بارے آگاہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر سیدمنور عباس بخاری کا کہناتھا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری حکومت پنجاب کا عوام دوست اقدام ہے ،پنجاب حکومت کے ویژن اورسینئر ممبر بورڈ کے احکامات پرضلع کوٹ ادو میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقادکیا گیا ہے جس کا مقصد ضلعی انتظامیہ اورعوام کے درمیان فاصلے کو بالکل ختم کرناہے ،محکموں کی سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کی جارہی ہیں،اس موقع پر سائلین نے درخواستیں پیش کیں جنہیں ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی حل کرا دیاجبکہ دیرینہ مسائل والی درخواستوں کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں