نومنتخب وزیر اعظم فوری طوری پرمہنگائی کم کریں، وکلا رہنما

نومنتخب وزیر اعظم فوری طوری پرمہنگائی کم کریں، وکلا رہنما

میلسی (نامہ نگار )میلسی بار کے سینئر وکلاء ذوالفقار علی بھٹی ایڈووکیٹ،رانا ظہور الحق ایڈووکیٹ اور فرخ ممتاز خیرپوری ایڈووکیٹ نے اپنی مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ۔۔۔

گیس بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور مہنگائی نے عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی ہے ۔کمر توڑ مہنگائی نے شہریوں کو متاثر کیا ہے اور عام عوام کے گھروں میں فاقہ کشی کی صورتحال ہے ۔نگراں حکومت کی جانب سے بجلی گیس اور پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف فوری واپس لے کر قیمتوں میں مزید کمی کریں۔غریب عوام مہنگائی کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے ۔الیکشن میں کئے گئے وعدے کے مطابق عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو حکومت کے خلاف عوامی نفرت میں اضافہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں