نگہبان رمضان پیکج مستحقین کی تصدیق مکمل

نگہبان رمضان پیکج  مستحقین  کی  تصدیق  مکمل

ملتان (وقائع نگار خصوصی، لیڈی رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر نگہبان رمضان پیکیج،نادار طبقہ کا حق انکی دہلیز پر کا آغاز کردیا۔

اس بارے بات کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے بتایا کہ ڈویژن میں نادار افراد کے گھروں تک روشن پہنچانے کا آغاز کردیا گیا۔اس سکیم کے تحت 9 لاکھ سے زائد نادار افراد کے گھروں میں راشن بیگز پہنچائے جائیں گے جس میں ہر پیکٹ میں 10 کلو آٹا، 2 کلو چینی، 2 کلو بیسن، 2 کلو گھی، 2 کلو چاول شامل ہیں۔ تمام فوڈ آئٹمز کی کوالٹی چیکنگ کا ٹاسک فوڈ اتھارٹی کو سونپا گیا ہے ۔تمام راشن بیگز پر کیو آر کوڈ، شناختی کارڈ سے سکین کرکے متعلقہ فرد کو دیا جائے گا۔متعلقہ فرد کی عدم موجودگی، کسی بھی دقت کے باعث اسسٹنٹ کمشنر دفتر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ ضلع ملتان میں 337138 افراد، ضلع خانیوال میں 216765 نادار افراد کو راشن انکے گھر پہنچایا جائے گا۔جبکہ ضلع وہاڑی میں 234169, لودھراں میں136840 افراد سکیم سے استفادہ حاصل کرسکیں گے ۔ کمشنر ملتان مریم خان نے کہا کہ مکمل سکیم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے گا۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ \\\"نگہبان رمضان پیکج\\\" کے تحت راشن تقسیم کیلئے مستحقین کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے ۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ماہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں ہی تمام مستحقین تک راشن بیگ کی ترسیل مکمل کرلی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ خوراک کے گودام کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے راشن بیگ اور آٹے کی پیکنگ کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے آٹے اور دیگر اشیاء خوردونوش کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا الٹی میٹم بھی جاری کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں