حکومت اور پولیس رٹ قائم کرنے میں ناکام ہو چکی :عبدالغفور غفاری

 حکومت اور پولیس رٹ قائم کرنے  میں ناکام ہو چکی :عبدالغفور غفاری

وہاڑی(نمائندہ دنیا)معروف سماجی شخصیت پروفیسر عبدالغفور غفاری نے کہا ہے کہ دن دیہاڑے عوام تاجر ،ڈرائیور ز اغوا کے۔۔

قتل کئے جارہے ہیں حکومت اور پولیس اپنی رٹ قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ،آرمی چیف کو فوری جنوبی پنجاب اور سندھ کچے کے علاقوں میں فوج تعینات کرنے کا حکم دینا چاہئے اور اس قتل عام کو ختم ہونا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروفیسر عبدالغفور غفاری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب اور سندھ کچے کے علاقوں میں وڈیروں،جاگیرداروں اور بااثر افراد اغواء کیوں نہیں ہوتے کیونکہ یہی لوگ ان اغوا کاروں کی سرپرستی کرتے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں