باگڑ سرگانہ ، گرلز کالج نہ ہونے طالبات کا تعلیم جاری رکھنا مشکل

باگڑ سرگانہ ، گرلز کالج نہ ہونے طالبات کا تعلیم جاری رکھنا مشکل

باگڑسرگانہ(نامہ نگار) گرلز کالج نہ ہونے سے سینکڑوں طالبات کا میٹرک کے بعد تعلیم جاری رکھنا مشکل ہوگیا غریب والدین شہروں میں ۔۔

بچیوں کو پڑھانے کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے باگڑ سرگانہ اور اس کے گردونواح میں رہنے والی سینکڑوں بچیوں کو میٹرک کے بعد اپنی تعلیم کو خیر باد کہنا پڑتا ہے عبدالحکیم اور سرائے سدھو کالج 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں اور ان شہروں میں کالج ٹائم پبلک ٹرانسپورٹ کا جانا انتہائی مشکل بلکہ ناممکن ہوتا ہے جس کی وجہ سے پرائیویٹ سواری کا انتظام کرنا پڑتا ہے موٹر سائیکل رکشا دستیاب تو ہے مگر وہ بھی تین سے چار ہزار روپے ماہانہ میں پڑتا ہے جو کہ ان بچیوں کے والدین برداشت نہیں کر سکتے اور یوں ان کا مستقبل تباہ ہو جاتا ہے یونین کونسل باگڑ سرگانہ کے مکینوں کو چند سو فٹ سولنگ نالی کی بجائے گورنمنٹ ہائی سکول کو اپ گریڈ کر کے گرلز ہائر سیکنڈری کالج کا دیا جائے عوامی حلقوں میاں محمد حیات سرگانہ میاں مجاہد شاکر سرگانہ میاں علی رضا سرگانہ میاں وجاہت حسنین سرگانہ محمد رمضان قیصر مہر سکندر حیات محمد اسد سرگانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں