لودھراں میں سب سے پہلے نگہبان رمضان پیکیج مکمل

لودھراں میں سب سے پہلے نگہبان رمضان پیکیج مکمل

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر، سٹی رپورٹر) صوبہ بھر میں سب سے پہلے ڈپٹی کمشنر نے نگہبان رمضان پیکج مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔۔

، کمشنر ملتان ڈویژن نے ویڈیو لنک اجلاس میں اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ لودھراں کی کارکردگی کو سراہا ۔ ضلع لودھراں کے مستحق افراد میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 36 ہزار 838 بیگز فراہم کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا ۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں عبدالرؤف مہر کا کہنا ہے کہ راشن بیگ رجسٹرڈ شہری کو ہی ملے گا اس شہری کی جگہ کوئی دوسرا شہری راشن بیگ وصول نہیں کر سکتا تھا ۔ پیکج کی کوالٹی کو 100 فیصد یقینی بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکج کے تحت ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں میں بڑی کامیابی، ترتیب اور فول پروف طریقہ کار کے مطابق راشن بیگز تقسیم کیا گیا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں