تاجروں کابڑھتی وارداتوں پرپولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

تاجروں کابڑھتی وارداتوں پرپولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان( لیڈی رپورٹر )ملتان شہر میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی،بھتہ خوری اور سٹریٹ کرائم میں اضافہ کے خلاف انجمن تاجران بوسن روڈ کے تاجر وں کا ٹائر جلا کر پولیس انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی اور ۔۔

احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرہ کی قیادت آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ ،صدر انجمن تاجران بوسن روڈ ملک طارق ہانس نے کی،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عارف فصیح اللہ ،ملک طارق ہانس نے کہا کہ شہر میں ڈاکو راج ہے ، پولیس نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، تاجر اور عام شہری کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے ،ملتان مرکزی گلگشت،بوسن روڈ،دہلی گیٹ سرکل،شالیمار ،زکریا ٹاؤن سمیت جنوبی پنجاب ڈاکوں کے نشانے پر ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں