انسداد پولیو کیلئے ملتان سلطانز کی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کیساتھ شراکت داری

انسداد پولیو کیلئے ملتان  سلطانز کی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کیساتھ شراکت داری

لودھراں (سٹی رپورٹر ) ملتان سلطانز پولیو کے خاتمے کے لئے کوشاں ، ملتان سلطانز نے پولیو کے خاتمے کے لئے قومی ۔۔

ایمرجنسی آپریشنز سنٹر برائے انسداد پولیو کے درمیان شراکت داری قائم کر لی۔ ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے کہا ہے کہ اس معاہدے سے ملک میں پولیو کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ ملتان سلطانز اور نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کے مابین اشتراک نئی نسل کی صحت کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ہم سب ملکر اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے پولیو کے خاتمے کی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں