امتحانی سنٹرز کی مانیٹرنگ کا مقصد شفافیت،وسیم سندھو

امتحانی سنٹرز کی مانیٹرنگ کا مقصد شفافیت،وسیم سندھو

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس نے امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی شروع کردی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو اور ۔۔

ڈی پی او رانا عمر فاروق نے اس سلسلہ میں گرلز پوسٹ گریجوایٹ کالج کالج،گرلز ایم سی سکول،اور گورنمنٹ بوائز ماڈل سکول میں قائم نہم امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا اور امتحانی عمل،نگران عملہ کی حاضریوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔انہوں نے سنٹرز پر امیدواروں کیلئے سہولیات،سکیورٹی کی چیکنگ کی اور مراکز سپرٹنڈنٹس کو ہدایات دیں کہ امیدواروں کو تمام سہولیات فراہم کیاجائیں۔ وسیم حامد سندھو کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ امتحانی عمل کی مانیٹرنگ کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا ہے نقل کی حوصلہ شکنی کی جائے ،کوئی نگران عملہ ملوث پایا گیا تو ایکشن لینگے ۔انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں موبائل استعمال کرنے پر بھی پاپندی ہے ۔ ڈی پی او کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امتحانی مراکز کے اطراف سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔سنٹرز کے اطراف دفعہ 144 لاگو،غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی ہے ۔انہوں نے متنبہ کیا کہ امتحانی عمل میں خلل ڈالنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے ۔وزٹ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈی نیشن صدف اکبراوردیگر افسر بھی ہمراہ موجود تھے ۔

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں