بچہ زیادتی کے بعد قتل، کھیت سے ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد

بچہ زیادتی کے بعد قتل، کھیت سے  ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)گیارہ سالہ بچے کی ہاتھ پاؤں بندھی ہوئی لاش برآمد ،زیادتی کے قتل کرکے کھیت میں پھینکا گیا۔۔

،مقدمہ درج ، تفصیل کے مطابق نواحی علاقے چک نمبر94/10Rمیں 11سالہ بچے کی ہاتھ پاں بندھی ہوئی لاش برآمد ہوئی ،بچے کی شناخت (ع)ولد محمداسلم کے نام سے ہو ئی ہئے ،محمد عاطف دو روز قبل اپنی گھر کی گلی میں کھیلتے ہوئے لا پتہ ہوگیا تھا جس کی گمشدگی کے اعلانات مساجد میں کرائے گئے ۔نامعلوم ملزموں نے بچے کے ہاتھ پاؤں باندھ کر زیادتی کانشانہ بنایا پھر اس کا گلا دبا کر قتل کرکے اس کی لاش کھیت میں پھینک دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں