سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ سے آگیگا قائدین کی ملاقات

سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ سے آگیگا قائدین کی ملاقات

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ طارق حبیب فاروقی سے اگیگا قائدین وزیر خان دستی اور ارسلان گوندل کی ملاقات ۔

ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کرام داخلہ مہم اور شجر کاری مہم کو یقینی بنائیں ، نئی کلاسز میں کتب کی فراہمی کے لیے بکس بینک کہ انعقاد کو یقینی بنایا جائے ، معیار تعلیم کی بہتری کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں ، ضلع بھر کی تحصیلوں میں طلبہ و طالبات کے درمیان رسم الخط اور املا کا مقابلہ کروایا جا رہا ہے ، بہترین طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے ۔ اگیگا قائدین وزیر دستی اور ارسلان گوندل نے ملازمین کو درپیش مسائل بالخصوص ملازمین کی پروموشن کے حوالے سے سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ طارق حبیب فاروقی کو آگاہ کیا ۔ سی ای او ایجوکیشن طارق حبیب نے یقین دہانی کرائی کہ محکمہ تعلیم سے وابستہ تمام ملازمین ٹیچرز ، کلریکل سٹاف اور کلاس فور کی بروقت پروموشن کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا ۔ اس موقع پر ٹیچرز یونین نمائندگان رفیق احمد ببر اور کاشف ریاض کالرو بھی موجود تھے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں