جیل میں طبی سہولیا ت بہتر بنائی جائیں، سید آصف شاہ

جیل میں طبی سہولیا ت بہتر بنائی جائیں، سید آصف شاہ

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنرسید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پریزنر کمیٹی برائے ہیلتھ کونسل کا اجلاس ہوا۔

اجلا س میں ضلعی جیل ہسپتال میں قیدیوں کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تجاویز پیش کی گئیں ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ جیل ہسپتال میں قیدیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے محکمہ صحت کے افسر جیل ہسپتال میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی کیلئے روسٹر پلان تربیت دیں تاکہ سپیشلسٹ ڈاکٹرز اپنے مقررہ اوقات کار میں پیشہ ورانہ امور انجام دیں ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کے افسر جیل ہسپتال ضرورت کے مطابق ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائیں تاکہ جیل ہسپتال میں علاج معالجہ کہ سہولیات میں کسی قسم کی کمی نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ 24گھنٹے تینوں شفٹوں میں ڈاکٹرز جیل ہسپتال میں باقاعدگی سے اپنی فرائض ادا کرے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی میں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ جیل ہسپتال کی ایمبولینس کو فوری مرمت کراکے فنگشنل کیا جائے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کرنے میں آسانی ہو، جیل ہسپتال کے لئے مزید طبی آلات، ادویات اور دیگر ضرور ی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

 

 

 

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں