پرنسپل سائنٹسٹ مینگو ریسرچ طارق ملک ریٹائر

پرنسپل سائنٹسٹ مینگو  ریسرچ طارق ملک ریٹائر

ملتان(وقائع نگار خصوصی ) محمد طارق ملک پرنسپل سائنٹسٹ (پلانٹ پتھالوجی) مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو گئے ۔

اس سلسلہ میں مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ان کیلئے پُروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈائریکٹر مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ عبدالغفار گریوال نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ تحقیق کے شعبہ اور مینگو انڈسٹری میں محمد طارق ملک کی گراں قدر خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا۔ محمد طارق ملک نے اپنی ملازمت کے دوران آموں کی مختلف بیماریوں مثلاً منہ سڑی، سفوفی پھپھوندی اور آم کے یکدم مرجھاؤ پر بہترین انداز میں تحقیقی کام کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں