ایریا پلاننگ،ترقیاتی کاموں کے باعث بجلی بند رہے گی

ایریا پلاننگ،ترقیاتی کاموں  کے باعث بجلی بند رہے گی

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکوترجمان کے مطابق میپکو ریجن میں فیڈرز کی ایریاپلاننگ، جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے 30مارچ 2024ء کومختلف اوقات میں بند رہے گی۔

 اس بندش سے ملتان سرکل کے 11کے وی الفضل اور ٹی ایچ کیو شجاع آباد فیڈرز سے سات بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،11کے وی احمد اور طارق آباد فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے دن تک، 11کے وی عید گاہ،شمس آباد،آفیسرز کالونی،گرے والا،حسین آگاہی،ناگ شاہ ،نشتر 2اور کھوکھر فیڈرز سے چھ بجے صبح سے دس بجے دن تک بجلی کی فراہمی بندرہے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں