شکایات کے ازالے کیلئے فیسیلی ٹیشن سنٹر 24گھنٹے فعال، ناصر ایاز

شکایات کے ازالے کیلئے فیسیلی  ٹیشن سنٹر 24گھنٹے فعال، ناصر ایاز

ملتان (خصوصی رپورٹر)جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر ناصر ایاز خان گرمانی نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کے بروقت اور فوری ازالے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کنزیومر فیسیلی ٹیشن سنٹر چوبیس گھنٹے کام کررہاہے ۔

یو ایس ایڈ (پی ڈی آئی پی) کے تعاون سے موسیٰ پاک ڈویژن کے زیر انتظام علاقہ میں نئے قائم ہونے والے سہولت مرکز میں صارفین کی بجلی کی تمام شکایات اور سہولیات کی فراہمی جاری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ‘‘کنزیومر فیسیلی ٹیشن سنٹر ’’کے دورے کے موقع پر کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں