نمونیا، چیسٹ انفیکشن میں مبتلا بچہ دم توڑ گیا

نمونیا، چیسٹ انفیکشن میں مبتلا بچہ دم توڑ گیا

ملتان(لیڈی رپورٹر) چلڈرن کمپلیکس ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نمونیا میں مبتلا ایک اور بچے نے دم توڑ دیا۔۔۔

رواں سال چلڈرن کمپلیکس میں نمونیا میں مبتلا جاں بحق بچوں کی تعداد 66 ہو گئی تفصیل کے مطابق چلڈرن کمپلیکس ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نمونیا میں مبتلا ایک اور بچے نے دم توڑ دیا جبکہ  ترجمان چلڈرن کمپلیکس ملتان ڈاکٹر معاذ کے مطابق یکم جنوری سے 27 مارچ 2024 کے درمیان نمونیا چیسٹ انفیکشن کے شکار 1ہزار 935 مریض بچے چلڈرن کمپلیکس رپورٹ ہوئے رپورٹ ہونے والے نمونیا میں مبتلا بچوں میں سے 66 بچوں نے چلڈرن کمپلیکس میں دم توڑا جبکہ 1 ہزار 827 بچے صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس چلے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چلڈرن کمپلیکس میں نمونیا چیسٹ انفیکشن میں مبتلا 08 مزید مریض بچے رپورٹ ہوئے یوں اس وقت نمونیا چیسٹ انفیکشن میں مبتلا 45 مریض بچے چلڈرن کمپلیکس میں زیر علاج ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں