گگو منڈی:ایک ہی رات میں ڈکیتی کی5وارداتیں

گگو منڈی:ایک ہی رات میں ڈکیتی کی5وارداتیں

گگو منڈی(نمائندہ دنیا ) عید کے قریب آتے ہی ڈاکوؤں نے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا۔ ایک ہی رات میں پانچ وارداتیں ہو گئیں۔

 ڈاکو 3 موٹر سائیکل،5موبائل فون اور ہزاروں کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 245 کارہائشی محمد وسیم عطاری گاؤں جارہا تھا کہ بیس لائن ڈھاریاں کے قریب ڈاکوؤں نے روک لیا، اس سے موٹر سائیکل،25ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔ نواحی گاؤں 225ای بی پیپل والاموڑ کے قریب محمد حمزہ سے 3نامعلوم ہزاروں روپے نقدی اور 2 موبائل فون ،چکنمبر 227ای بی کے قریب وسیم اکرم سے ہزاروں روپے نقدی اور موٹر سائیکل ، شاہ جنید روڈ 181 والی واٹر سپلائی کے نزدیک ایک شخص سے 15 ہزار نقدی اور 3 موبائل فون، گگومنڈی مین بازار میں 17سالہ ارشد مغل سے موٹرسائیکل چھین لی گئی۔ارشد مغل کی 15پر کال کے بعد ایس ایچ او ارشاد احمد سکھیرا موقع پر پولیس پارٹی کے ساتھ پہنچ گئے اور وہاں پر لگے سی سی ٹی کیمروں کو چیک کیا تو ایسا وقوعہ نہیں ہوا بلکہ پتہ چلا کہ موٹر سائیکل قسطوں پر لیا ہوا تھا جس وجہ سے خود ہی موٹر سائیکل غائب کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں