مظفر گڑھ کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں،اجمل چانڈیہ

مظفر گڑھ کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں،اجمل چانڈیہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر) رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 268 اجمل خان چانڈیہ نے 166 سال پرانے اپنے ضلع مظفرگڑھ کی اس تاریخی حیثیت کو اجاگر کیا ۔۔۔

جس سے پنجاب بھر کے اراکین اسمبلی کو مظفرگڑھ کی تاریخ سے تفصیلی آگاہی ہوئی انہوں نے اسمبلی فلور پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کو بھی واضح کیا کہ مظفرگڑھ جو کہ تقریباً 60 لاکھ کی آبادی کا حامل ضلع ہے تاحال یونیورسٹی،آئی ٹی یونیورسٹی ، نہ ہی کسی یونیورسٹی کا کیمپس ہے اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سے بات ہوچکی ہے اور جلد ہی آئی ٹی یونیورسٹی کا پراسس مکمل ہوجائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں