اقلیتی ملازمین کا تنخواہوں کیلئے دوسرے روز بھی احتجاج

اقلیتی ملازمین کا تنخواہوں کیلئے دوسرے روز بھی احتجاج

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)اقلیتی ملازمین تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف دوسرے روز بھی ہڑتال جاری میونسپل دفتر کا گیٹ بند کرکے دھرنا چیف آفیسر کے ناروا رویہ پر تھانہ چوک بلاک کردی ۔۔۔

گھنٹوں ٹریفک جام رہی مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی عرصہ دراز سے مسائل کا شکار ہے آمدن سے زائد اخراجات نے افسران کو امتحان میں ڈالا ہوا ہے سفید پوش ملازمین ورکرز کی حق تلفی کررہے ہیں ہرماہ ملازمین احتجاجاََ ہڑتال پر چلے جاتے ہیں جس سے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا نظام بھی درہم برہم رہتا ہے اقلیتی ملازمین نے مذہبی تہوار کے موقع پر تنخواہیں اور پنشن ادا نہ کئے جانے کے خلاف بلدیہ گیٹ بند کرکے دوسرے دن بھی دھرنا دئے رکھا مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ کے ڈویژنل کوآرڈی نیٹر وسیم شاکر مسیح کا کہنا تھا کہ چیف آفیسر بلدیہ محمد عمران نے تنخواہوں کے مطالبہ پر دھمکیاں دیں مذہبی تہوار کے حوالہ سے ناروا رویہ قابل مذمت ہے تین ماہ کی تنخواہیں اور پنشن ادا کی جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں