نشے کا علاج، لت سے چھٹکارا ممکن ، مریم خان

نشے کا علاج، لت سے چھٹکارا ممکن ، مریم خان

ملتان (وقائع نگار خصوصی ،خبر نگار خصوصی )مریم نواز کے منشیات فری پنجاب وژن کے تحت ڈویژنل انتظامیہ سرگرم عمل ہوگئی۔

کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے ڈرگ ری ہیبلی ٹیشن سنٹر میں زیر علاج افراد کی بحالی کا فیصلہ کرتے ہوئے سنٹر انتظامیہ کو زیر علاج افراد کی قابلیت، دلچسپی و ہنر مندی کو مد نظر رکھ کر لسٹ بنانے کا حکم دیدیا۔کمشنر مریم خان نے کہا کہ نشہ کے عادی افراد کو سماجی ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ان افراد کو علاج، مشاورت،ادویات، اور معاشی سہولتوں کے ذریعے معاشرتی بحران سے نکالا جاسکتا ہے ۔موزوں روزگار کی فراہمی سے سماجی،معاشی و شخصی بحران پر قابو پاکر معاشرے کا باوقار شخص بنایا جاسکتا ہے ۔ نشہ کے عادی افراد کی بحالی بارے پلان مرتب کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نشہ قابل علاج ،اس لت سے چھٹکارا ممکن ہے ۔کمشنر ملتان نے ‘‘درخت لگائو بخت جگائو’’ آگاہی مہم کے حوالہ سے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں پودا لگایا اور ادارہ میں مقیم نشہ کے عادی افراد/ مریضوں میں پودے بھی تقسیم کیے اور تمام مریضوں سے ان کے نام کا ایک ایک پودا لگوایا اور درخت لگائو پاکستان کیلئے \" آگاہی واک کی قیادت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے گرین فیوچر وژن کے تحت کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے نادرن باء پاس پر مولسری کا تیار پودا لگایااور وطن عزیز کی خوشحالی کیلئے دعا مانگی ۔انہوں نے ڈی جی پی ایچ اے کو نادرن باء ہاس کی ویران گرین بیلٹس پر شجرکاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نء نسل کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے تمام مکاتب فکر قومی زمہ داری نبھائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں