تجاوزات کی بھرمار،ٹریفک جام،شہری خوار

تجاوزات کی  بھرمار،ٹریفک  جام،شہری خوار

ملتان(لیڈی رپورٹر!عید کے قریب آتے ہی تمام سڑکوں پر تجاوزات مافیا کا راج، بازار کی سڑکیں سکڑ کر رہ گئیں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر ریڑھیاں ،کانٹر، پھٹے ، کرسیاں، ٹیبل لگا کر دکانیں سجا لیں۔

 شام کے اوقات میں تجاوزات کی وجہ سے شدید ٹریفک بلاک، پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ،ذرائع کے مطابق عید کے قریب آتے ہی کینٹ بازار سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں تمام اہم سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر مافیا نے تجاوزات قائم کرکے قبضہ کیا ہوا ہے ۔جس کی وجہ سے سڑکوں پر پیدل چلنے والے شہریوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کے علاوہ شام ہوتے ہی اوپل شہید روڈ پر شامی والے ، چانپ والے اور چائے والے درجنوں کی تعداد میں کرسیاں اور ٹیبل سڑکوں پر رکھ کر روڈ بلاک کر دیتے ہیں جہاں سے موٹر سائیکل، گاڑیوں کا گزرنا دشوار ہوتا ہے ۔ اور ٹریفک بلاک ہوجاتی ہے اور شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اور اکثر لڑائی جھگڑے کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ سیاسی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کینٹ بازار سمیت شہر کی تمام سڑکوں پر بلا تفریق تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں