رمضان ایکیٹ کی خلاف ورزی،کھانے پینے کی اشیا فروخت

 رمضان ایکیٹ کی خلاف ورزی،کھانے پینے کی اشیا فروخت

سکندرآباد(نامہ نگار)شجاع آبادمیں رمضان ایکیٹ کی کھم کھلا خلاف وزری ، شہر بھر میں ہوٹلوں اوربریانی شاپس ۔۔

ودیگر دکانوں پر کھانے پینے کی اشیاء سرعام فروخت ہونے لگیں،انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی،شہریوں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ودیگر اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق شجاع آباد میں نصف رمضان المبارک گزرنے پر بھی انتظامیہ کو رمضان ایکیٹ یاد نہ آیا ،انتظامیہ کے دفاتر کے قریب رمضان ایکیٹ کی کھم کھلا خلاف ورزی جاری ہے ،شہر بھر میں سرعام ہوٹلوں اوربریانی شاپس ودیگر دکانوں پر سرعام کھانے پینے کی اشیاء فروخت ہورہی ہیں، انتظامیہ کی طرف سے نصف رمضان المبارک گزرنے کے بعد بھی رمضان ایکیٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی نہ کرنا ان کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں