گیس چوری میں ملوث 10صارف پکڑے گئے ، میٹر منقطع

گیس چوری میں ملوث 10صارف پکڑے گئے ، میٹر منقطع

ملتان(خصوصی رپورٹر)ٹاسک فورس سوئی گیس ملتان کی کارروائی گیس چوری پر دس صارفین کے خلاف ایکشن جاری۔۔

 تفصیل کے مطابق دو صارفین میٹر ریورس کرکے گیس چوری کررہے تھے ٹاسک فورس ٹیم نے موقع پر کارروائی کرکے میٹر منقطع کردیئے ۔ دو صارفین جن کے میٹر منقطع تھے اور نان بلنگ پر تھے وہ صارفین میٹر لگا کر گیس چوری کررہے تھے انکے میٹر منقطع کرکے محکمہ نے اپنے قبضہ میں لے لئے ۔ اسی طرح ایک سے زائد گھروں کو غیر قانونی طور پر گیس دینے پر چھ صارفین کے ایکسٹنشن پائپ اتروا دیئے گئے ۔ ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے مختلف صارفین سے بیس ہزار روپے کی ریکوری کروائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں