ایس ایس پی آپریشنز کا دورہ امتحانی سنٹر ز، انتظامات کا جائزہ

ایس ایس پی آپریشنز کا دورہ  امتحانی سنٹر ز، انتظامات کا جائزہ

ملتان(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز ملتان ارسلان زاہد نے میٹرک کے امتحانات کی نگرانی کے حوالے سے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔۔

ایس ڈی پی حرم گیٹ ابراہیم خان دریشک اور ایس ڈی پی او ممتاز آباد محمد اقبال لاشاری سمیت دیگر افسران اس دوران وہاں موجود تھے ایس ایس پی آپریشنز نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس افسروں کو متنبہ کیا کہ نقل کرنے والے طلباء کی حوصلہ شکنی کے حوالے سے نگران سٹاف کے ساتھ تعاون کیا جائے امتحانی مرکز پر نقل کی صورت میں نگران سٹاف کی شکایات پر فوری طور پر حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں