رانا منیب کی ایم این اے شبیر علی ،احسن علی قریشی سے ملاقات

 رانا منیب کی ایم این اے شبیر علی ،احسن علی قریشی سے ملاقات

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )ضلعی نائب صدر پی ٹی آئی رانا منیب کا نومنتخب ایم پی اے میاں احسن علی قریشی اور۔۔

 ایم این اے میاں شبیر علی قریشی سے ملاقات موجودہ سیاسی امور پر تبادلہ خیال۔تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر رانا منیب رضا نے عید کے موقع پر نومنتخب ایم پی اے میاں احسن علی قریشی اور ایم این اے میاں شبیر علی قریشی سے ان کے ڈیرہ ملاقات کی اور علاقائی مسائل بارے صورتحال بارے آگاہ کیا امن و امان کی بگڑتے حالات پر بھی آئندہ لائحہ بارے میٹنگ کے انعقاد پر بھی زور دیا ۔اس موقع پر ایم پی اے میاں احسن علی قریشی کے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو پابند سلاسل کرکے مینڈیٹ چوری کیا گیا الیکشن میں عوام نے سیاسی قیدی کو بھر پور سپورٹ کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا سابق وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کی بہترین حکمت عملی کی بدولت کڑی مشکلات کے باوجود ضلع بھر میں کلین سویپ کیا ان کا کہنا تھا کہ سیاسی وفاداری تبدیل کرانے کے کئے پریشرائز کیا گیا بانی پی ٹی آئی سے وفاداری نبھاتے ہوئے اکثریت کے باوجود اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنا پسند کیا اسمبلی میں ہارے ہوئے امیدوار مینڈیٹ چوری کرکے قتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں جنہیں عوام کی پرواہ نہیں انہوں نے کہا کہ نومولود ضلع کیساتھ سوتیلے جیسے سلوک کیا جارہا ہے جسے انتظامیہ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا صوبائی حکومت منتخب اراکین کے بجائے سیاسی مخالفین کو انتظامی امور میں مداخلت کی کھلی چھوٹ دئے ہوئے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ بوکھلاہٹ کا شکار حکومت ہر قدم پر ناکام دکھائی دے رہے ہیں ،سیاسی شعبدہ بازی عروج پر ہے سیلفی کابینہ فوٹو سیشن تک محدود ہیں انہوں نے علاقائی صورتحال بارے کہا ہے کہ انتظامیہ تمام معاملات میں چپ سادھے ہوئے امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے ذمہ دار کسی خاندان کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ترقیاتی منصبوں اور محکمہ جات میں کرپشن کی انتہا کی جارہی ہے کٹھ پتلی حکومت چند دنوں کے مہمان ہیں عوامی اقتدار جلد آئے گا اس موقع پر عمائدین علاقہ اور ورکرز کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں