فلسطین خون میں ڈوب چکا ،مسلم امہ عملی مدد کا آغاز کرے ، طارق بھابھہ

 فلسطین خون میں ڈوب چکا ،مسلم امہ  عملی مدد کا آغاز کرے ، طارق بھابھہ

مونڈکا(نامہ نگار)فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے ،فلسطین خون میں ڈوب چکا ہے ،مسلم امہ کے حکمران جہاد فرض ہونے کے۔۔

 باوجودغفلت کی نیند سوئے ہوئے ہیں غزہ کے مظلوموں کی خبر گیری امت پر فرض ہے امہ آگے بڑھے اور عملی مدد کا آغاز کرے ۔ ان خیالات کا اظہار علامہ ڈاکٹر پروفیسر محمد طارق بھابھہ نے جامعہ عرفان القرآن چوک خرم مکول گد پور میں خطبہ عید الفطر کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پون صدی سے کشمیر و فلسطین میں کشت و خون کا سلسلہ جاری ہے دنیا کی سب سے بڑی فوج اور سب سے زیادہ فوجی بجٹ ،سازو سامان اور ایٹمی ٹیکنالوجی مسلم امہ کے پاس ہونے اور بہترین محل وقوع ہونے کے جس کے مطابق دنیا کوئی ہوائی زمینی اور سمندری راستہ ایسا نہیں جو کسی نہ کسی مسلم ملک کی حدود سے نہ گزرتا ہو باوجود اس کے اقوام متحدہ کی غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد پر عملدرآمد نہ ہونا مسلم امہ کی ملی غیرت پر سوالیہ نشان ہے ؟۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں