علامہ سید احمد سعید کاظمی ؒ کے عرس کی تقریبات شروع

علامہ سید احمد سعید کاظمی ؒ کے  عرس کی تقریبات شروع

ملتان(خبرنگارخصوصی)جمعیت علمائے پاکستان اور جماعت اہل سنت کے بانی، جید عالم دین، غزالئی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی ؒ کا 39واں سالانہ عرس شاہی عیدگاہ ملتان میں شروع ہوگیا۔

 تقریبات کا آغاذ سجادہ نشین اور علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے چادر پوشی سے کیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی، علامہ سید ارشد سعید کاظمی،سید طاہر سعید کاظمی،سیدجاوید سعید کاظمی،ڈاکٹر سید اطہر سعید کاظمی،پروفیسر سید احسن سعید کاظمی، سید احمد سعید کاظمی،سید محمد سعید کاظمی، سید حسن سعید کاظمی،سید شارق سعید کاظمی، سید رافع سعید کاظمی، حافظ عبدالرزاق اور محمد اکرم سعیدی کے علاوہ عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ملک وملت کی سالمیت واستحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ عرس کے دوسرے روز آج 13اپریل نماز فجر کے بعد ختم بخاری شریف ہوگا دس بجے دن اور بعد نماز ظہر کی نشستوں میں ممتاز علمائاور مشائخ خطاب کریں گے تیسرے روز 14اپریل بدھ کو دس بجے اختتامی تقریبات ہوں گی ایک بجے دن ختم شریف اور اجتماعی دعا ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں