چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں نے بھرپور عید منائی

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں نے بھرپور عید منائی

ملتان(خبرنگارخصوصی)چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے ساتھ عید بھرپور طریقے سے منائی گئی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ۔۔

جانب سے سماجی تنظیم ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے اشتراک سے بچوں کے لئے چلڈرن عید فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا ۔چلڈرن عید فیسٹیول میں کمشنر ملتان مریم خان، ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن(ر) سہیل چوہدری، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر، سٹی پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر سٹی سمیل مشتاق نے خصوصی شرکت کی کمشنر، آر پی او، ڈپٹی کمشنر، سی پی او اور اے سی سٹی کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں میں عید تحائف اور مٹھائی تقسیم کی گئی بچوں کے لئے رنگا رنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا عید فیسٹیول میں بچوں کے لئے میجک شو اور میوزک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ،بچوں کے لئے گول گپے ، دہی بھلے ، برگر، شوارما، آئسکریم اور دیگر سٹالز لگائے گئے صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، سماجی شخصیت رشید خان نے بھی عید فیسٹیول میں بطور مہمان اعزاز شرکت کی بچوں میں تحائف تقسیم کئے ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر نے معزز مہمانوں کو بیورو آمد پر خوش آمدید کہا بچے عید فیسٹیول سے بھرپور لطف اندوز ہوئے اور خوب ہلہ گلہ کیا بھنگڑے بھی ڈالے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں