ایک گھنٹے میں ڈکیتی کی 4 وارداتیں ، شہری سراپا احتجاج

 ایک گھنٹے میں ڈکیتی کی 4 وارداتیں ، شہری سراپا احتجاج

وہاڑی(نمائندہ خصوصی،نمائندہ دنیا ) ایک گھنٹے میں ڈکیتی کی 4 وارداتیں ہوگئیں ،ایک گھنٹے میں چار وارداتیں پہلی واردات اسامہ رشتہ دار خاتون کے۔۔

 ہمراہ فیصل پارک کے قریب سے گزر رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے لوٹ لیا ، چند منٹ بعد طاہر سردار اپنے گھر فیصل ٹاون سے نکلے توگھر کے ساتھ واقع چوک میں دو ڈاکووں نے ساڑھے سولہ ہزار نقدی ،چیک، بنک کارڈز اور دیگر اشیاء لوٹ لیں ،جبکہ چند منٹ بعد ہی کاٹن کالونی میں ایک شہری سے دس ہزار اور دستاویزات چھینی گئیں آخری واردات میں دانیوال کے علاقہ میں شہری کو ہزاروں روپوں اور دیگر اشیاء سے محروم کردیا گیا پے درپے وارداتوں پر شہریوں مقبول ، شہزاد ، عباس ، ساجد ، عمران ، تنویر ، شبیر ، خاور ، عثمان ، شاہد ،عبداللہ و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کردیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں