اشتہاری کو فرار کرانے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ

اشتہاری کو فرار کرانے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ

ملتان(کرائم رپورٹر )پولیس نے اشتہاری کو فرار کرانے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیل کے مطابق سیتل ماڑی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر اشتہاری ملزم محمد نعمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپہ مارا جہاں ملزم کے ساتھی محمد سلیم نے پولیس پارٹی کو آتا دیکھ کر زور سے آوازلگاکر اسے فرار کرانے میں مدد فراہم کی۔پولیس نے ملزم کے ساتھی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیااور کارروائی شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں