ڈکیتی و چوری کے مختلف واقعات کے مقدمات درج

ڈکیتی و چوری کے مختلف  واقعات کے مقدمات درج

ملتان(کرائم رپورٹر )پولیس نے ڈکیتی و چوری کے مختلف واقعات کے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

تفصیل کے مطابق قادرپورراں پولیس کو اقبال نے بتایا کہ بائی پاس قادرپورراں سے گھر جارہاتھا کہ چار مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر نقدی60ہزار سمیت موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ قطب پور پولیس کو رمضان نے بتایا کہ پرانا شجاع آباد روڑ سے نامعلوم چور میری موٹرسائیکل لے اڑے ،پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں