باگڑ سرگانہ، مہنگائی کی تازہ لہر، دکانداروں کے من مانے نرخ

باگڑ سرگانہ، مہنگائی کی تازہ لہر، دکانداروں کے من مانے نرخ

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)باگڑسرگانہ اورگردنواح میں حالیہ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی خودساختہ مہنگائی کاجن بھی بے قابوہوگیا۔۔

کھانے پینے کی اشیاء غریبوں کی پہنچ سے باہر دکاندار منہ مانگے دام وصول کرنے لگے دیہی علاقوں کے لوگ پریشان عوامی حلقوں کی جانب سے اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیل کے مطا بق باگڑسرگانہ اورگردنواح میں دکاندار وں نے جیسے ہی حکومت نے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے خودساختہ مہنگائی کے پچھلے تمام ریکارٹوٹ گئے ہیں۔ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں سے کئی گنا زیادہ کھانے پینے کی اشیاء کے خودساختہ ریٹ مقرر کر رکھے ہیں جو وصول کرنا شروع کردیئے ہیں کھانے پینے کی اشیاء سبزیاں دالیں گھی چینی آٹا گوشت وغیرہ غریبوں کی پہنچ سے بھی باہر ہیں پہلے بھی عام آدمی کی قوت خرید سبزیوں تک ہی محدود تھی مگروہ بھی اب تقر یباً ختم ہو چکی ہے اور وہ بیچارے سبزی تک خریدنے سے قاصر ہیں جب کہ برائلر مرغی کاگوشت بھی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ چکا ہے جس سے غریب لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہونے لگا ہے عوامی حلقوں محمداحمدمحمدندیم اقبال حیدروسیم احمد ودیگرنے اعلیٰ احکام سے اپیل کی ہے کہ شہروں کیساتھ ساتھ دیہی علاقوں سمیت چھوٹے اڈوں پر بھی چیکنگ کانظام موثر بنا کر عام اور غریب لوگوں کو ریلیف دیاجا ئے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں