سی پی او کا تھانہ الپہ کا دورہ ریکارڈ ،حوالات کا جائزہ

سی پی او کا تھانہ الپہ کا دورہ  ریکارڈ ،حوالات کا جائزہ

ملتان( کرائم رپورٹر ) سی پی او صادق علی نے تھانہ الپہ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے پولیس اسٹیشن کا ریکارڈ ملاحظہ کیا۔

 انہوں نے تھانہ کی حوالات، ریکارڈ روم، اسلحہ خانہ، مال خانہ کا معائنہ کیا اور تھانہ کی صفائی کا جائزہ لیا، انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر ہونے والے اندراج کو بھی چیک کیا اور اس حوالے سے ضروری ہدایات دیں، سی پی او نے حوالات تھانہ کا معائنہ کیا اور قیدیوں سے متعلق تمام ریکارڈ چیک کیا، سی پی او نے بیٹ بکس کا جائزہ لیا اور بیٹ افسران کو بیٹ ریکارڈ کی جلد تکمیل کی بھی ہدایت کی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں