تالے توڑ کر مسجد میں چوری ،شراب فروش پکڑا گیا

تالے توڑ کر مسجد میں چوری ،شراب فروش پکڑا گیا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر ، نامہ نگار )بدبختوں نے مسجد کے تالے توڑ کر یو پی ایس، بیٹری اور دیگر سامان چوری کرلیا۔۔

، ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر مسافرویگن کا ڈرائیور حوالات جا پہنچا،شراب فروش بھی پکڑا گیا ،پہلے واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ چکنمبر 154ایم ایل میں قائم جامعہ مسجد حسینیہ کے تالے توڑ کر نامعلوم چور یو پی ایس بیٹری جنکی مالیت 52 ہزار بتائی گئی ہے چوری کر کے لے گئے ،پولیس صدر کوٹ ادو نے مسافر ویگن میں ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پرویگن کے ڈرائیور رمضان کو گرفتار کر کے اسے تھانہ پولیس صدرکے حوالے کر دیاجبکہ پولیس دائرہ دین پناہ نے دوران گشت فیضو والا پمپ کے قریب بستی سرکاراں کے رہائشی منشیات فروش قیصر عباس موچی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 25 لیٹر دیسی شراب برامد کر لی ،پولیس نے تینوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں