میلسی، 2افراد کا نوجوان پر تشدد

میلسی، 2افراد کا نوجوان پر تشدد

میلسی (نامہ نگار ) دو افراد کا ٹول ٹیکس کے قریب ایک نوجوان پر وحشیانہ تشدد ،دو افراد نے بستی خانپور کے رہائشی عبداللہ پر خنجر اور پسٹل کے ساتھ حملہ کردیا۔

جس کے نتیجہ میں عبداللہ نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔جسے زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا عبداللہ کو مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر کمنٹس کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق زخمی نوجوان کا میڈیکل کروایا جارہا ہے ۔مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں