ٹینکر ڈرائیور کلینرپرتشدد، ایک ڈاکو گرفتار ، دوسرا فرار

ٹینکر ڈرائیور کلینرپرتشدد، ایک ڈاکو گرفتار ، دوسرا فرار

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر ، نامہ نگار ) ڈاکوؤں کی آئل ٹینکر کو روک کرڈکیتی کی کوشش ،ٹینکرخالی ہونے پر ڈرائیور کلینرپرتشدد۔۔

،راہگیروں کے آنے پر ڈاکو فرار،لوگوں نے تعاقب کرکے ایک ڈاکو قابوکرلیا،خوب چھترول کے بعد پسٹل سمیت پولیس کے حوالے کردیا گیا،شادیخاں منڈاکا رہائشی آئل ٹینکرکا ڈرائیور ظفرحسین تیل اتارکرخالی آئل ٹینکرلیکرکلینرتنویرکے ہمراہ واپس جارہا تھاکہ پل88کے قریب ٹینکرتیل سے بھراہونے کاسمجھ کر2 ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پرروک لیااور ٹینکرسرقہ کرنے کی کوشش کی ٹینکرمیں تیل نہ ہونے پر ریفر اور کلینر کو تشدد کا نشانہ بنایا اسی اثنا میں کافی راہگیر بھی اکٹھے ہو گئے تو ڈاکو موٹرسائیکلوں پر بیٹھ کر فرار ہو گئے لوگوں نے بھی ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کر دیا اور کچھ ہی فاصلہ پر ایک ڈاکو جس کی شناخت طاہر اور فجرو کے نام سے ہوئی قابو کر لیا اور خوب چھترول کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا،گرفتارڈاکو کا دوسرا ساتھی شہزاد نامی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،سٹی کوٹ ادو نے ٹینکر ڈرائیور ظفرعلیانی کی مدعیت میں دونوں ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے دوسرے ڈاکو کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں