زیر التوا 1 کروڑ 36 لاکھ کے واجبات ادا کرادئیے ،صوبائی محتسب

 زیر التوا 1 کروڑ 36 لاکھ کے واجبات ادا کرادئیے ،صوبائی محتسب

ملتان (وقائع نگار خصوصی)محتسب پنجاب کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے۔

 کہ صوبائی محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں ،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، میونسپل کارپوریشن، چیف انجینئر سینٹرل زون، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ پنجاب، ریسکیو 1122، چیئرمین ضلعی بہبود فنڈ بورڈ نے 13درخواست گزاروں کے زیر التوا ایک کروڑ 36 لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے ہیں۔تفصیل کے مطابق مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 13 افراد نے محتسب کو درخواست دی کہ فیملی پنشن، ماہانہ امداد اور دیگر زیر التواء واجبات حاصل کرنے کیلئے متعدد بار اپنے متعلقہ محکموں سے رابطہ کر چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی ہے . لہٰذا محتسب پنجاب سے زیر التواء واجبات جاری کروائے جانے کی استدعا ہے ۔ ان درخواستوں پر محتسب پنجاب نے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کئے کہ سائلین کو جلد واجبات ادا کئے جائیں ،ان احکامات پر مختلف محکموں نے زیر التوا واجبات ادا کر دئیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں