بجلی کی فراہمی ،ہائی ٹینشن فیڈرز کے 10منصوبے مکمل

بجلی کی فراہمی ،ہائی ٹینشن فیڈرز کے 10منصوبے مکمل

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتا ن الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کے شعبہ پراجیکٹ کنسٹرکشن نے بجلی کی فراہمی بہتربنانے اور انرجی لاس ریڈکشن منصوبوں کے تحت ہائی ٹینشن فیڈرز کے 10منصوبے مکمل کئے ہیں ۔

ان منصوبوں کی تکمیل پر6 کروڑ94لاکھ روپے سے زائد لاگت آئی ہے ۔ پراجیکٹ ڈائریکٹرکنسٹرکشن میپکو انجینئر فرحان شبیر ملک کے مطابق مارچ میں میپکوملتان سرکل کے زیر انتظام 11KVریاض آباد فیڈر(خانیوال گرڈاسٹیشن)، 11KVبستی ملوک فیڈر (شجاع آبادگرڈاسٹیشن)، 11KVخانبیلہ فیڈر (جلال پور پیروالہ گرڈاسٹیشن)،11KVبستی بلیل فیڈر (انڈسٹریل اسٹیٹ گرڈاسٹیشن)، 11KV نواب پورروڈفیڈر (بوسن روڈگرڈاسٹیشن)، 11KV سانگی اورفیض آبادفیڈرز (خانیوال روڈ/بُچ ولاز گرڈاسٹیشن)، 11KVکوٹلی نجابت فیڈر (بستی ملوک گرڈاسٹیشن) کی ایریاپلاننگ کرکے لائن لاسز کی شرح میں کمی کرنے کے 7منصوبوں پر مجموعی طورپر 4کروڑ85 لاکھ 51 ہزار روپے لاگت آئی۔رحیم یار خان سرکل کے زیر انتظام 11KVفریدی،ماڈل ٹاؤن فیڈرز (خانپور گرڈاسٹیشن)، 11KVبدلی شریف (جمال دین والی گرڈاسٹیشن)کی ایریاپلاننگ کے 3 منصوبوں پر 2کروڑ8لاکھ55ہزارروپے لاگت آئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں