ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا

ملتان(لیڈی رپورٹر)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا ،محکمہ صحت ملتان اور ۔۔

جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ کی جانب سے بھی کوئی اقدامات نہ اٹھائے جا سکے , چلڈرن کمپلیکس میں رواں سال خسرہ میں مبتلا 757 مریض بچے رپورٹ ہوئے , نشتر ہسپتال میں خسرہ کے شبہ میں 14 مریض بچے زیر علاج تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھیل چکی ہے تاہم اس حوالے سے محکمہ صحت ملتان اور ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے افسران حسب معمول دفاتر تک محدود ہیں جس کے باعث وبا کو روکنے سے متعلق کوئی احتیاطی اقدامات بروقت نہیں اٹھائے جا سکے اس حوالے سے ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب نے الرٹ بھی جاری کر رکھا تھا ادھر ترجمان چلڈرن کمپلیکس ملتان کے مطابق چلڈرن کمپلیکس رواں سال خسرہ میں مبتلا 757 مریض بچے رپورٹ ہوئے ،چلڈرن کمپلیکس میں اس وقت خسرہ میں مبتلا 40مریض بچے زیر علاج ہیں،جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران چلڈرن کمپلیکس میں خسرہ میں مبتلا 18مریض بچے رپورٹ ہوئے ادھر نشتر ہسپتال ملتان میں خسرہ میں مبتلا مریضوں کے لئے 21 بستروں پر مشتمل آئی سو لیشن وارڈ میں اس وقت خسرہ کے شبہ میں مبتلا 14مریض بچے زیر علاج ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں