ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کادوسرے دن بھی امتحانی مراکز کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کادوسرے دن بھی امتحانی مراکز کا دورہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنرکوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے دوسرے دن بھی۔۔

 گورنمنٹ بوائز سکول نمبر1کوٹ ادو کے امتحانی مراکز کا دورہ کیاجہاں انہوں نے امتحانی مرکز کا عملہ چیک کیاجہاں کوئی پرائیویٹ نگران موجود نہیں تھا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنرسید منور عباس بخاری کاکہنا تھا کہ صبح کے بعد شام کے پرچے کو بھی چیک کیا جائیگا،دوروں کا مقصد نقل مافیا کا قلع قمع اور پرائیوٹ نگران تعینات کرنے کی حوصلہ شکنی کے ساتھ ساتھ امتحانی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرناہے ،انہوں نے واضح کیا کہ حکومتی احکامات کی مکمل تعمیل کرتے ہوئے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے جو بھی بدمزگی پیدا کرینگے یا پیدا کرنے کی کوشش کرینگے ،کسی امتحانی مرکز میں پرائیویٹ نگران مقرر نہیں ہوسکتا،بورڈ یقینی بنائے کہ ٹیچرز کو انکی ڈیوٹی کے بارے میں باقاعدہ آفیشیلی آگاہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سی ای او ایجوکیشن کی ذمہ داری ہے ،امتحانی مراکز پر عملہ کی حاضری کو یقینی بنائیں،ڈی جی بورڈ کی فہرستوں کے مطابق ہی عملہ امتحانی مرکز پر موجود ہونا چاہیے ،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متحانی مرکز کے متعلقہ ادارے کے ریذیڈنٹ انسپیکٹر پرخود ڈیوٹی سرانجام دینا لازم ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں